سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اقامہ، روزگار اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 15 ہزار 130 سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف قید، جرمانے اور بے دخلی کے فیصلے جاری کیے ہیں۔
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے شہریوں اورغیرملکیوں کے خلاف یہ فیصلے ایک ماہ کے دوران جاری کیے۔
محکمہ پاسپورٹ نے تمام شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا کہ ’وہ کسی بھی صورت میں اقامہ، روزگار اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی شخص کو ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کریں، روزگار مہیا کریں، پناہ دیں اور نہ ان کی پردہ پوشی کریں‘۔
’کسی بھی شکل میں کسی قسم کا کوئی تعاون نہ کیا جائے۔ خلاف ورزی پر قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔ غیرملکی کو بے دخل بھی کیا جائے گا‘۔