ریاض ...وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے افطار دستر خوان یا افطار کیمپ میں چندہ کرنے پر پابندی عائد کردی۔ افطار دستر خوان امام مسجد کی ذمہ داری پر اسکی نگرانی ہی میں لگایا جائیگا۔ عسیر ریجن میں وزارت کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حجر العماری نے واضح کیا کہ کسی بھی شخص کو پہلے سے اجازت لئے بغیر مسجد کے احاطے میں افطار دستر خوان لگانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ مسجد کے احاطے کے باہر افطار دستر خوان لگانے کیلئے گورنریٹ کی منطوری ضروری ہوگی۔