کیمبرج ..... کیمبرج کے ایک تربیتی ادارے کے سربراہ پروفیسر ڈیم کیرول نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت ملک میں ایسے افراد کی تعداد میں 8لاکھ 80ہزار تک پہنچ چکی ہے جو حد سے زےادہ موٹے ہو چکے ہیں یا موٹے اور وزنی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے سرکاری خزانے سے گزارہ الاﺅنس کے طور پر رقم وصول کرتے ہیں ۔ پروفیسر ڈیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ اعداد اس حوالے سے جاری ہونےوالے سرکاری اعداد سے 5گنازےادہ ہیں ۔ مگر پھر بھی یہ حتمی نہیں کیونکہ بہت سے لوگ سرکاری وظےفے لینے کےلئے فارم بھرتے وقت غلط بیانی سے کام کر جاتے ہیں جس کا بوجھ سرکاری خزانے پر پڑتا ہے ۔ موٹاپے کا مرض تنہا نہیں آتا ۔ وہ امراض قلب اور ذیابیطس کے علاوہ دوسری کئی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں ۔ یہ رپورٹ یہاں منعقد ہونےوالے ایک ادبی میلے میں پیش کی گئی۔