Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چمگادڑوں نے تباہی مچادی، ایک شخص ہلاک

  شمال مشرقی برازیل کے اس علاقے میں چمگادڑوں نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے اور ان کے خوں آشام حملوں کے نتیجے میں درجنوں افراد کی جان کے لالے پڑ چکے ہیں ۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق چمگادڑوں کے کاٹنے سے ایک شخص کی موت بھی واقع ہو گئی ہے جبکہ 40افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ مرنےوالے شخص کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ فرانسسکو سوزا نامی یہ شخص اپنے فارم میں گائے کا دودھ دوہ رہا تھا کہ اتفاقاً اس کا پیر زمین پر پڑے ایک چمگادڑ پر پڑ گیا اور اس نے فوراً اسے کاٹ کھایا ۔ 2004ءکے بعد سے یہ پہلا واقعہ ہے کہ کسی چمگادڑ کے حملے سے کاٹنے سے کسی کی موت ہوئی ہے ۔ دارالحکومت سلواڈور میں بھی کئی اےسے معاملات ہو چکے ہیں اور جسکی وجہ سے لوگوں میں حوف و ہراس پھیلا ہوا ہے ۔ذمہ داروں نے اب چمگادڑوںکو دیکھتے ہی انہیں ہلاک کرنے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔گزشتہ ہفتے بھی باہیا اسٹیٹ میں ایسے ہی خوں آشام چمگادڑوں میں بھگدڑ مچا دی تھی جس کے دوران چمگادڑوں سے بچنے کےلئے بھاگنے والے کئی افراد زخمی بھی ہو گئے تھے ۔ واضح ہو کہ چمگادڑ کا ڈنک بےحد زہریلا ہوتا ہے اور بہت سے سائنسدان اسے سانپوں کے زہر سے زےادہ مہلک اور جان لیوا قرار دے رہے ہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ یہ چمگادڑ خون کے پےسے ہیں اور ہر حالت میں اپنے شکار کا خون چوس لیتے ہیں ۔اس کے کاٹنے سے لوگوں کو تیز بخار آجاتا ہے اور پورا بدن زخم کی طرح دکھنے لگتا ہے ۔حیران کن بات یہ ہے کہ چمگادڑ کے کاٹے ہوئے شخص کا خون کسی دوسرے کو لگ جائے تو اس کی حالت بھی غیر ہو جاتی ہے ۔

شیئر: