Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العوامیہ میں حملے،ایک جاں بحق،7زخمی

عوامیہ .... العوامیہ قصبے کے الریف محلے کے چوراہے پر سیکیورٹی فورس کے گشتی دستے پر حملے میں2اہلکار زخمی ہوگئے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ قطیف کمشنری کے المسورة محلے میں امن عامہ کی ڈیوٹی دیتے ہوئے آر پی جی گولہ لگنے سے ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور5زخمی ہوگئے۔ حملہ الریف محلے کے چوراہے کے قریب ڈیوٹی دیتے ہوئے کیا گیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
 
 

شیئر: