جیسلمیر۔۔۔۔پوکھران کے گاؤں کنہیا سر میں ایک خاتون نے جھگڑا کرنے پر پنچایت کے حکم پر اپنے شوہر کو درخت سے باندھ کر پیروں میں زنجیر ڈال دی۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر اسے آزادکرالیا اور پنچوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔بتایا جاتا ہے کہ گنگااپنی ساس کو نہیں رکھنا چاہتی تھی۔ گنگا نے پنچایت بلا لی پنچوں نے اس کے شوہر دھنا رام کو 7دن درخت سے باندھنے کا حکم سنا دیا اور کہا کہ اس کی بیوی روزانہ 2مرتبہ سبق سکھانے کیلئے اسے طمانچے مارا کریگی۔پولیس نے دھنا رام کا بیان قلمبند کرلیا ہے۔دھنا رام 5،4دن تک درخت سے بندھا رہا اور اس کی 70سالہ ماں کھانا پہنچاتی رہی۔ پنچوں نے یہ بھی حکم دیا کہ جوبھی دھنا رام کی مددکریگا اس کا سماجی بائیکاٹ کیا جائے گا۔ اس کی ماں میرا دیوی نے کہا کہ میں اپنے اکلوتے بیٹے کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہوں لیکن میری بہو مجھے مارتی پیٹتی ہے۔