Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان اور اردن کے وزیر خارجہ کا رابطہ

بین الاقوامی برادری کے ساتھ رابطے تیز کرنے پر بھی تبادلہ خیاال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعے کو اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایمن الصفدی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے جاری دوطرفہ مشاورت اور رابطہ کاری کے عمل کے فریم ورک کے اندر اردن کی طرف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شہریوں کے تحفظ، قانونی اور انسانی ذمہ داریوں کی پاسداری کی ضرورت پر پیش کردہ قرارداد کے مسودے کی حمایت حاصل کرنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرا نے غزہ میں فوجی کشیدگی کو فوری طور پر روکنے، شہریوں کے تحفظ، امداد اور طبی سامان کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ رابطے تیز کرنے پر بھی بات چیت کی۔
 اس کے علاوہ فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق ایک منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور جامع حل تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: