لاہور... پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاک، ہند سیریز کے معاہدے پر بی سی سی آئی سے مذاکرات ناکام نہیں ہوئے ۔ اس معاملے پر ہندوستانی بورڈ کے پاس مذاکرات کے سوا کئی راستہ نہیں۔دبئی سے لاہور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ دو ملکی سیریز کے حوالے سے پہلے مرحلے پرہند سے مذاکرات ہوئے ہیں، مزید 2 دور ہوں گے جس کے بعد آئی سی سی میں فیصلہ ہو جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان نے باہمی سیریز نہ کھیلنے پر ہند کو 60 ملین ڈالر ہرجانے کا نوٹس بھیج رکھا ہے۔