Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانامہ کیس،حسین نواز کی کل پھر طلبی

 اسلام آباد.. پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کو جمعرات کو دوبارہ طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق حسین نواز جے آئی ٹی میں دستاویز پیش کریں گے۔ دوسری جانب جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے دوسرے صاحبزادے حسن نواز کے سمن بھی جاری کر دیئے ۔ حسن نواز گزشتہ روز ہی لندن سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔جے آئی ٹی نے قطری شہزادے کو دوبارہ سمن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

شیئر: