سعودی وزارت انصاف نے پندرہ غیرملکی لا فرمز کو مملکت میں کام کرنے کا لائسنس جاری کیے ہیں جبکہ مزید پندرہ درخواستوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق امریکہ اور برطانیہ جیسے ملکوں کی لا فرمز کو سعودی عرب میں اپنی برانچ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔
وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی اور وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے سعودی عرب میں پہلی تین غیرملکی لا فرمز کو ریاض میں منعقدہ بین الاقوامی انصاف کانفرنس کے دوران لائسنس دیے تھے۔
یہ اقدام سعودی عرب میں قانونی پیشے کے معیار کو بلند کرنے، قانونی ماہرین کی کارکردگی کو بڑھانے، کاروبار اور سرمایہ کاری کےلیے زیادہ ساز گار ماحول کی فراہمی کے لیے وزارت انصاف کی کوششوں کا حصہ ہے۔