Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کیخلاف میچ کا کوئی دباو نہیں،سرفراز

برمنگھم...پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہند کے خلاف میچ کے حوالے سے ٹیم پر کوئی دباو نہیں۔ خواہش ہے ہند کے خلاف میچ میں میری بیٹنگ ہی نہ آئے۔میری باری سے پہلے ہی میچ ختم ہو جائے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ ہندکے خلاف3 ون ڈے میں ایک مرتبہ بھی باری نہیں ملی ۔اب چاہتا ہوں کہ میری بیٹنگ کی نوبت ہی نہ آئے۔ پرسکون رہتے ہوئے پریکٹس میں مصروف ہیں کیونکہ بڑے میچ سے پہلے کھلاڑیوں کا پراعتماد اور ذہنی طور پر پرسکون ہونا ضروری ہے۔ بولنگ کمبی نیشن کے حوالے سے سرفراز احمد نے کہا کہ روایتی حریف کے خلاف بہترین پیس اٹیک کے ساتھ میدان میں آئیں گے۔ 4 فاسٹ بولرز بھی لا سکتے ہیں۔ اسپن اور فاسٹ کمبینیشن بھی تشکیل دیا جا سکتا ہے تاہم میچ کے دن وکٹ کی صورتحال دیکھنے کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔

 

شیئر: