Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کا جمائماسے ٹیلی فونک رابطہ

 اسلام آباد ... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جمائما سے بنی گالہ اراضی کی خریداری کا ریکارڈ مانگ لیا۔ جمائما نے ریکارڈ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ بدھ کو عمران خان نے اپنی سابقہ اہلیہ جمائما سے فون پر رابطہ کیا ۔ ان سے بنی گالہ اراضی کیس سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ جمائما نے عمران خان کو اراضی کا ریکارڈ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق عمران خان کے فون کے بعد جمائما نے بینک سے رابطہ کیا جس بنک سے رقم منتقل ہوئی تھی وہ ا لائیڈ بنک میں ضم ہو چکا ہے۔ جمائما نے کہا کہ ریکارڈ ملتے ہی وہ راشد خان کے ذریعے فوری فراہم کر دیںگی۔

 

شیئر: