گورنر سندھ کی سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات
منگل 31 اکتوبر 2023 20:03
گورنر سندھ اور سعودی سفیر نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ (فوٹو: سعودی ایمبیسی)
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے گونر سندھ کامران ٹیسوری نے ملاقات کی۔
سعودی عرب کے سفات خانے سے جاری بیان کے مطابق نوف بن سعید المالکی نے گورنر سندھ کا سفارت خانے میں استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران گورنر سندھ اور سعودی سفیر نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
قبل ازیں سعودی سفیر نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں سمسٹر کے دوران کھیلوں کی سرگرمیوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔