Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین ماہ میں دو لاکھ 88 ہزار سعودی نوجوانوں کو روزگار

سعودی فروغ افرادی قوت فنڈ روزگار ٹریننگ پروگرام چلا رہی ہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی فروغ افرادی قوت فنڈ ’ھدف‘ نے 2023 کے دوران  تیسری سہ ماہی کے آخر تک پرائیویٹ کمپنیوں اور اداروں میں دو لاکھ 88 ہزار سعودی نوجوانوں کو روزگار دلانے میں مدد کی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ’ 2022 کی تین سہ ماہیوں کے مقابلے میں شرح نمو 3.5 فیصد زیادہ رہی‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق سعودی فروغ افرادی قوت فنڈ نے سعودی نوجوانوں کے لیے روزگار ٹریننگ پروگرام چلا رہی ہے۔ 
فنڈ کے ڈائریکٹر ترکی الجعوینی کا کہنا ہے کہ’ فنڈ نے نئی حکمت عملی سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران متعارف کرائی تھی‘۔ 
انہوں نے کہا ’سابقہ تجربات کی روشنی میں نئی حکمت عملی ترتیب دی گئی جس سے فائدہ ہوا ہے‘۔

شیئر: