ممبئی .... مشہوراداکار ہ ودیا بالن پردہ سیمیں پر ہوا ہوائی بننے جارہی ہیں۔ 1987 ءمیں ریلیزہوئی فلم مسٹر انڈیا میں سری دیوی پرسپرہٹ گانا ”ہواہوائی“ فلمایا گیا تھا۔ودیا بالن فلم ’تمہاری سلو‘میں ہوائی ہوائی کی دھن پر رقص کرنے کے لئے تیار ہیں۔ٹی سیریز اور ایلیپس انٹرٹینمنٹ کے زیر اہتمام بنائی جارہی فلم ’تمہاری سلو ‘میں اس گانے کو تنشک باگچی کی آواز میں دوبارہ پیش کیا جارہا ہے۔ تنشک باگچی کو 1990کے ہٹ گانے ہماہما اور تماتما کو دوبارہ نئے سرے سے بنانے کےلئے جانا جاتا ہے۔انہوں نے کہا ،”میں ودیا اور دھوپیا کے ساتھ رقص کرنے کےلئے پرجوش ہوں۔“ تمہاری سلو یکم دسمبر کو ریلیز ہوگی۔