Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن کے فرمانروا کے لیے امارات کا اعلی ترین اعزاز ’زاید  تمغہ‘

امارات اور اردن نے کئی اہم مفاہمتی یادداشتوں پردستخط بھی کیے یہں ( فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے  اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ الثانی کو امارات کا اعلی ترین اعزاز  ’زاید  تمغہ‘ دیا ہے۔
یہ امارات کا یہ اعلی اعزاز مختلف ممالک کے فرمانرواؤں، صدور اور قائدین کو دیا جاتا ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق اماراتی صدر نے اردنی فرمانروا کو اعلی ترین اعزاز امارات کے ساتھ اردن کے گہرے برادرانہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کے استحکام میں ان کی کوششوں کے اعتراف میں دیاہے۔ 
شیخ محمد بن زاید نے اردنی فرمانروا کے دورہ امارات کے حوالے سے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’مجھے اردنی فرمانروا کا خیر مقدم کرکے خوشی ہوئی۔ ابوظبی میں شاہ عبداللہ الثانی کے ساتھ دونوں برادر ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کے استحکام  کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا‘۔ 
 ’دوطرفہ تعاون خصوصا ترقیاتی شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے کئی اہم مفاہمتی یادداشتوں پر ہماری موجودگی میں دستخط ہوئے۔ دونوں ملکوں کے تعلقات تاریخی اور برادرانہ ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا ’اردن اور امارات علاقائی تعاون، ترقی اور استحکام کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چل رہے ہیں‘۔ 

شیئر: