ریاض ...آرامکو نے مشرق وسطیٰ میں جہاز تیار کرنے والا سب سے بڑا کمپلیکس قائم کرنے کیلئے ہونڈائی سے معاہدہ کرلیا۔ فریقین 5.2ارب ڈالر کی پونجی سے کمپلیکس تیار کرینگے۔ یہ خلیج کے ساحل پر قائم کیا جائیگا۔ سال میں 3 آئل ٹینکر سمیت 40جہاز تیار کئے جاسکیں گے۔ کمپنی کا ہیڈ کوارٹر امارات میں ہے۔