کیا اونٹ بھی حسد کرتے ہیں؟ سعودی شہری کا اپنی اونٹنی سے منفرد تعلق
سعودی شہری احمد التویجری اور اس کی اونٹنی ’سلطہ‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے احمد التویجری نے کہا کہ ’ونٹنی سے میرا بڑا منفرد تعلق ہے۔ بچپن ہی سے میرا اور اس کا تعلق ہے‘۔
’اس کا نام ’سلطہ‘ رکھا ہوا ہے۔ اسے پکارتا ہوں تو وہ میری آوا ز سن کر آجاتی ہے اگر میں کسی اور کی اونٹنی کے ساتھ کھڑا ہوجاؤں تو وہ برا بھی مانتی ہے‘۔
انہوں نے بتایا کہ’ شروع میں اونٹ پالنے اور رکھنے کا شوق تھا۔ اب یہ شوق سرمایہ کاری میں تبدیل ہوگیا‘۔
جب سے سعودی حکومت نے اونٹوں کی نگہداشت میں بھرپور دلچسپی لینا شروع کی ہے تب سے یہ اول درجے کا کاروباری شعبہ بن گیا ہے۔
احمد التویجری نے مزید کہا کہ’ کیمل کلب نے اونٹوں کی قدرو قیمت بڑھا دی ہے سالانہ فیسٹول کے دوران اونٹوں کی اہمیت بڑھجاتی ہے۔ یہ منافع کا کام ہے۔ اس کے مقابلے کا کوئی اور کاروبار نہیں‘۔