باب المندب:آئل ٹینکر پر قزاقوں کا حملہ
عدن.... ابتدائی معلومات سے پتہ چلا ہے کہ نامعلوم مسلح عناصر نے بدھ کو یمنی ساحلوں کے قریب باب المندب سے گزرتے ہوئے ایک آئل ٹینکر پر حملہ کردیا۔ یورپی یونین کے ماتحت بحریہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ باب المندب کے جنوب میں جزائر مارشل کے پرچم بردار آئل ٹینکر پر میزائل داغے گئے۔ ٹینکر پر70362ٹن پیٹرول لدا تھا۔ خیال ہے کہ حملہ آور قزاق ہونگے۔