اسلام آباد...پاناما مہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے دوسرے صاحبزادے حسن نواز کو بھی طلب کرلیا جبکہ حسین نواز جمعرات کو تیسری مرتبہ جے آئی ٹی میں پیش ہونگے ۔ حسن نوا زنے ایک دن کی مہلت مانگ لی ،اب انہیں جمعہ کی صبح بلایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے پر چیئرمین ایس ای سی پی کو طلبی کا نوٹس دیا گیا ۔دریں اثناءجے آئی ٹی نے ویڈیو لنک سمیت 3 زیر غور آپشنز کے تحت بیان ریکارڈ کرنے کیلئے قطری شہزادے کو دوبارہ خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔