Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنا کام کرتے رہیں گے ،نواز شریف

  اسلام آباد... وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں تماشا لگانے والوں نے تماشا لگایا لیکن ہم اپنا کام کرتے رہیں گے اور 5 سال بھی پورے کریں گے۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے غیررسمی بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ صدر ممنون کا خطاب مثبت اور اچھا تھا لیکن اس دوران اپوزیشن کے رویئے پر وہی کہوں گا جو پوری قوم کہہ رہی ہے۔ قبل ازیںصدر ممنون سے وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملاقات کی۔ ملکی سلامتی کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعظم نے صدر کو کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔دونوں رہنماوں نے سی پیک منصوبوں پر پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا۔

 

شیئر: