Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت بڑھتی بیروزگاری پر سے توجہ ہٹا رہی ہے،راہول

نئی دہلی۔۔۔۔کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت گرتی ہوئی مجموعی قومی پیداوار اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے۔ حکومت نے مجموعی پیداوار کے جو اعدادوشمار جاری کئے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنوری سے مارچ تک معیشت سست روی کا شکار رہی ہے۔نوٹوں کی بندش کے بعد مالیاتی خدمات سمیت کئی شعبوں کو شدید دھچکا پہنچا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پر کہا کہ حکومت ان بنیادی ناکامیوں پر سے توجہ ہٹانے کیلئے دیگر معاملات چھیڑ دیتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی اعداد و شمار کے مرکزی دفتر نے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پچھلی سہ ماہی ( اکتوبرتادسمبر) کے 7فیصد کے مقابلے میں اپریل سے مارچ 2017تک معیشت کی ترقی کی رفتار سست ہوکر 6.1ہوگئی۔ادھر کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ جو اعدادوشمار جاری کئے گئے ہیں وہ اصل ہیں یا پھر حکومت کا امیج بڑھانے کیلئے پیش کئے گئے ہیں۔

شیئر: