نئی دہلی۔۔۔۔۔اینٹی کرپشن بیورونے جمعرات کی صبح عام آدمی پارٹی حکومت کی طرف سے دواؤں کی خریداری اسکینڈ ل کی تحقیقات شروع کردی جبکہ اس نے دہلی میں مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے ۔خیال ہے کہ بیورو حکومت کو ایک خط تحریر کریگا جس میں دواؤں کی خریداری کی تفصیلات مانگی جائیں گی۔واضح رہے کہ 2دن پہلے ہی برطرف وزیر کپل مشرا نے الزام لگایا تھا کہ دہلی کی وزارت صحت نے دواؤں کی خریداری میں گھپلے کئے ہیں اور لیفٹیننٹ گورنر اس معاملے میں ذاتی طورپر مداخلت کریں۔