ریاض ایم ڈی ایل بیسٹ سے قبل ابوظہبی کی تقریب میں پرفارم کریں گے۔ فوٹو عرب نیوز
امریکی گلوکار کرس براؤن 15 دسمبر کو ریاض میں ایم ڈی ایل بیسٹس ساؤنڈسٹارم میوزک فیسٹیول میں پرفارم کریں گے۔
عرب نیوز کے مطابق ایم ڈی ایل بیسٹس کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ میوزک فیسٹیول 4 سے 16 دسمبر تک جاری رہے گا۔
ریاض کے میوزک فیسٹیول میں سویڈش ہاؤس مافیا میوزک گروپ کی میزبانی بھی کی جائے گی، یہ گروپ 16 دسمبر کو پرفارم کرے گا۔
رواں سال کے میوزک فیسٹیول میں مزید بین الاقوامی اور علاقائی فنکاروں کی آمد بھی متوقع ہے۔
امریکی گلوکار کرس براؤن ریاض میں ہونے والے ایم ڈی ایل بیسٹس سے قبل متحدہ عرب امارات میں 24 تا 26 نومبر منعقد ہونے والی ابوظہبی فارمولا ون گراں پری ریس کی تقریب میں پرفارم کریں گے۔
کرس براؤن اتحاد پارک میں 24 نومبر کو پرفارم کریں گے۔