مکہ مکرمہ- - - - حج خدمات کے معیار کو چانچنے اور بہتر بنانے کے لئے وزارت حج تمام عازمین سے پیش کی جانے والی خدمات کے متعلق سروے کرے گی۔ عازمین سے ایئرپورٹ پر استقبال ، رہائش، مشاعر مقدشہ میں پیش کی جانے والی خدمات، ٹرانسپورٹ اور واپسی کے وقت پیش کی جانے والی سہولتوں کے متعلق رائے معلوم کرے گی۔ عازمین کی آراء کی روشنی میں خدمات کے معیار کو بہتر اور ہونے والی کمی اور کوتاہی کو پورا کیاجائے گا۔ وزارت حج وعمرہ کے سیکریٹری برائے منصوبہ بندی ڈاکٹر محمد بن طلال سمسم نے الوطن اخبار کو بتایا ہے کہ اس وقت حجاج سے معیار کی بہتر بنانے کے لئے 5سوالات کئے جارہے ہیں جبکہ عنقریب سوالات کو تعداد میں اضافہ کرکے 9کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عازمین کی آراء کو انتہائی اہمیت دی جائے گی۔ ان کے تجزیہ کرکے پیش کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جائے گا۔