کویت: عائل سسٹم میں والدین اور بہن بھائیوں کے اقامے بلاک ہوگئے
کویت سٹی: وزارت داخلہ نے عائل سسٹم میں غیرملکیوں کے والدین اور بہن بھائیوں کے اقامے بلاک کردیئے۔عائل سسٹم میں غیرملکی کی بیوی اور بچے شامل رہیں گے۔وزارت داخلہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ کویت میں مقیم غیرملکی کے والدین اور بہن بھائیوں کے اقاموں پر پابندی کا فیصلہ نہایت غور وفکر کے بعد کیا گیا۔غیر ملکیوں کے زیر کفالت والدین اور بہن بھائیوں کے اقاموں کی تجدید پر پابندی کا تعلق غیر ملکیوں کے قیام کو منظم کرنے سے ہے۔ اس کا انسانی معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔ غیرملکیوں کی زیر کفالت والدین اور بہن بھائیوں کو ملک سے بیدخل نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کے اقاموں کی تجدید نہیں ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت ہر کیس کو الگ دیکھے گی اور اس کے لئے مناسب فیصلہ کیا جائے گا۔صرف ان حالات میں اقاموں کی تجدید ہوگی جن کو قانون نے استثنی دیا ہے۔