مدینہ ایئرپورٹ پہنچنے والے دو مسافر دوسری پرواز سے واپس
ڈی پورٹ ہونے والے پاکستان سے آئے تھے (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محکمہ پاسپورٹ کے حکام نے غیرقانونی طریقے سے مملکت میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 2 مسافروں کو واپس کردیا۔
اخبار 24 کے مطابق پاسپورٹ حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب مسافر پاکستان سے آئے تھے۔
انہوں نے مملکت میں داخلے کے لیے فنگر پرنٹس میں جعلسازی کی ۔ وہ اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جس پرانہیں فوری طورپردوسری پرواز سے لوٹا دیا۔
واضح رہے ایسے افراد جنہیں سعودی امیگریشن قوانین کے تحت بلیک لسٹ یا انہیں مملکت سے بے دخل کیا جاتا ہے ان کے فنگرپرنٹ محکمہ پاسپورٹ کے سسٹم میں فیڈ کردیئے جاتے ہیں۔
سعودی عرب کے تمام ہوائی اڈوں پرامیگریشن اہلکار ہرمسافر کے فنگرپرنٹ کو سسٹم میں فیڈ کرتے ہیں اگر ان پرکسی قسم کی پابندی عائد ہوتی ہے تو انہیں مملکت داخل نہیں ہونے دیا جائے۔