قاہرہ- - - -مصر کے ساحلی شہر اسکندریہ کے ازاریطہ علاقے میں 12منزلہ عمارت دوسری عمارت کی طرف جھک گئی اس صورتحال نے پورے شہر میں خوف و ہراس کی لہر دوڑا دی ۔ سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہو گئی۔عمارت علی الخشخانی اسٹریٹ پر واقع ہے ۔ مصری میڈیا کا کہنا ہے کہ محلے کے چیئرمین نے اطمینان دلایا ہے کہ عوام کی سلامتی کی خاطر مخدوش عمارت منہدم کر دی جائیگی۔متاثرہ عمارت کو مکینوں سے خالی کرالیا گیا۔