Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ایئرشو میں ایمریٹس کا 52 ارب ڈالر کے بوئنگ طیارے خریدنے کا معاہدہ

فلائی دبئی بھی بوئنگ 787-9 ماڈل کے 30 ڈریم لائنرز طیارے خریدے گی۔ فوٹو ایمریٹس 24/7
متحدہ عرب امارات کی ایئر لائنز ایمریٹس نے امریکہ کی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے 52 ارب ڈالر کے جہاز خریدنے کے معاہدے  کے ساتھ دبئی ایئر شو 2023 کا آغاز کیا ہے۔
امریکہ کی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ایئر شو میں جہاز خریدنے کے نئے معاہدے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ عالمی وبا کورونا کے بعد ہوابازی کی صنعت نے بھرپور واپسی کی ہے۔

فلائی دبئی کے فضائی بیڑے میں بڑے طیاروں میں اضافہ ہو گا۔ فوٹو ایمریٹس 24/7

ایمریٹس کی جانب سے خریداری کے اس معاہدے کا  اعلان دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المختوم نے پیر کی سہ پہر ایک نیوز کانفرنس میں کیا ہے۔
امارات کی دوسری ائیرلائنز کمپنی فلائی دبئی بھی بوئنگ سے 30 ڈریم لائنرز طیارے خریدے گی جو اس کے فضائی بیڑے میں پہلے بڑے سائز کے طیارے ہوں گے۔

 28 بوئنگ 737-8s اور17 بوئنگ 737-10s طیارے معاہدے میں شامل ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

اس موقع پر بوئنگ کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ٹرکش ایئرلائنز اور لفتھانسا کی مشترکہ ملکیت والی ایئر لائنز سن ایکسپریس نے بوئنگ 737 MAX ساخت کے 90 طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔
اس معاہدے میں 28 بوئنگ 737-s8 اور17 بوئنگ 737-s10 ساخت کے طیاروں کے ساتھ ساتھ مزید 45 بوئنگ 737 MAX طیاروں کا سودا بھی شامل ہے۔

شیئر: