Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین میں موبائل نیٹ ورک کی گنجائش میں اضافہ

مکہ مکرمہ۔۔۔۔۔حرمین شریفین میں موبائل نیٹ ورک ٹاورز کی گنجائش بڑھا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ماہ مبارک کے دوران مسجد الحرام میں جی 4ٹاورز کی تعداد 22.52فیصداور مکہ مکرمہ شہر میں 22.16فیصد کا اضافہ کردیا گیا۔ جی4نیٹ ورک کی گنجائش حرم شریف میں 17.11فیصد کردی گئی۔ مکہ شہر میں 9.93فیصد گنجائش بڑھا دی گئی۔انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن بورڈ نے اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ مسجد نبوی شریف میں جی4ٹاورز کی تعداد میں 20.48فیصد اور مدینہ منورہ میں 19.92فیصد اضافہ کردیا گیا۔ مسجد نبوی شریف میں مصروف اوقات کے دوران جی4کی گنجائش 22.92فیصد تک بڑھا دی گئی جبکہ مدینہ منورہ میں یہ اضافہ18.28فیصد کردیا گیا۔

شیئر: