Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ ریجن میں موسلا دھار بارش کی پیشن گوئی، جدہ میں ریڈ الرٹ، سکولز بند

متوقع بارش کے باعث سعودی اسکولوں میں امتحانات ملتوی کردیئے گئے(فوٹو، ایس پی اے)
قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ مکہ ریجن کے بیشتر علاقوں میں کل بروز بدھ کو موسلا دھار بارش کا قوی امکان ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز نے بارش کے حوالے سے مکہ ریجن کے بیشتر علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا۔
دریں اثنا محکمہ تعلیم نے مکہ مکرمہ، جدہ، رابغ اور خلیص کے سکولوں میں کل بدھ کے روز ہونے والا امتحان ملتوی کر دیا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ  تعلیم نے سکولوں اور تعلیمی دفاتر کے اہلکاروں کی حاضری بھی معطل کردی ہے۔
یہ فیصلہ موسمیات کے قومی مرکز کی ان رپورٹوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے جن میں خبردار کیا گیا تھا کہ بدھ کو مذکورہ مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ 
محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ بدھ والا امتحان جمعرات کو ہوگا۔ 
موسمیات کے قومی مرکز نے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بارہ بجے سے لے کر دوپہر ایک بجے تک بارش ہوگی۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ شہر، طائف، الجموم، الکامل، اضم، العرضیات، میسان ، جدہ، بحرۃ، رابغ، خلیص، اللیث اور قنفذہ میں درمیانے درجے سے لے کر موسلا دھار تک بارش ہوگی۔ 

شیئر: