Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

11 سال قبل کوہلی سے متعلق پیش گوئی جو سچ ثابت ہوئی

کہتے ہیں خواب دیکھنے کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، لیکن انڈیا کے شیجو بالا نندن نے یہ بات غلط ثابت کر دکھائی۔ آج سے ٹھیک 11 سال قبل 22 جولائی 2012 کو فیس بُک پر شیجو بالانندن پوسٹ کرتے ہیں کہ ’وراٹ کوہلی سچن تندولکر کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔‘کمنٹس میں لوگ انہیں کہتے تھے کہ ایسا ممکن ہونا بہت مشکل ہے، لیکن شیجو پراعتماد تھے۔
جب جب وراٹ کوہلی سینچری بناتے تب تب شیجو اپنی پوسٹ کے نیچے جا کر کمنٹ کرتے رہتے تھے اس امید کے ساتھ کہ ایک دن کوہلی سچن تندولکر کی 49 سینچریوں کا ریکارڈ توڑیں گے۔ کہانی میں دردناک موڑ تب آیا جب 2018 میں شیجو اس دنیا سے چلے گئے۔ ان کی موت کے بعد شیجو کے دوست ان کی وراٹ کوہلی سے محبت کو آگے بڑھاتے رہے۔۔ اس کہانی کی تفصیل اردو نیوز کے نامہ نگار شعیب نیازی کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں۔۔۔

شیئر: