ممبئی .... فلمساز کرن جوہر جولائی میں نیویارک میں ہونے والے آئیفا ایوارڈزکے 18 ویں ایڈیشن کی میزبانی کریں گے۔یہ ایوارڈز13تا15جولائی کو نامزد کئے جائیں گے۔آئیفا ایوارڈ میں فلم ”اے دل ہے مشکل“ کو 8 کیٹگریز اور فلم ”ایم ایس دھونی “کو 7 کیٹگریز کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ آئیفا راکس 2017ءکی میزبانی اداکار رتیش دیش مکھ اور منیش پال کریں گے۔آئیفا راکس اہم تقریب سے ایک دن قبل منعقد کی جائے گی ۔