Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نشہ آور پاؤڈر فروخت کرنے پردو ایشیائی باشندے گرفتار

ملزمان کے قبضے سے 344 گرام نشہ آورپاوڈر برآمد ہوا (فوٹو، ایکس )
سعودی عرب کی کمشنری حفرالباطن میں نشہ آور کرسٹل پاوڈر فروخت کرنے کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق کمشنری سیکیورٹی اہلکاروں نے دو غیرملکیوں کے قبضے سے نشہ آور پاوڈر برآمد کیا جس کی مقدار 344 گرام تھی۔
ملزمان کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کرنے کے بعد انہیں محکمہ انسداد منشیات کی تحویل میں دے دیا گیا۔
دوسری جانب کوسٹ گارڈ نے جازان ریجن میں 116 کلوگرام نشہ آور پودا ’قات‘ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے منشیات کو اپنے قبضے میں لے لیا۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ مملکت میں منشیات فروشی کے خلاف بڑے پیمانے پر جنگ جاری ہے۔ منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لیے ہرشخص ادارے سے تعاون کرے ۔ اس ضمن میں وزارت داخلہ نے منشیات فروشوں کے بارے میں اطلاع دینے کے لیے ٹول فری نمبر جاری کیے ہیں جن پر کسی بھی وقت اطلاع دی جا سکتی ہے۔ مکہ مکرمہ ، ریاض اورمشرقی ریجن کے لیے 911 جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں کے لیے 999 نمبر مخصوص کیا گیا ہے۔

شیئر: