انڈیا میں جاری ورلڈ کپ کے فائنل میں انڈیا کی اننگز کے دوران ایک تماشائی اُس وقت گراؤنڈ میں داخل ہوا جب انڈیا کی بیٹنگ جاری تھی اور وراٹ کوہلی بیٹنگ کر رہے تھے۔
اتوار کو احمدآباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں پہلی اننگز کے دوران گراؤنڈ میں گھُس کر وراٹ کوہلی کو گلے لگانے والے کرکٹ تماشائی کا پورا نام جونسن وین اور اُن کو انُ کے دوست جون کے نام سے پکارتے ہیں۔
ٹی وی سکرین پر دُنیا بھر کے شائقین نے دیکھا کہ جون نے جو شرٹ پہنی ہوئی تھی اس پر فلسطین کی حمایت میں جملے درج تھے۔
مزید پڑھیں
-
سچن تندولکر کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، وراٹ کوہلی کی 50 ویں سینچریNode ID: 811946
-
ورلڈ کپ: فائنل جیتنے والی ٹیم کو کتنی رقم بطور انعام ملے گی؟Node ID: 813031
جون کو گراؤنڈ میں موجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے پکڑا اور سٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔
جب انہیں پولیس اہلکار پکڑ کر گراؤنڈ سے باہر لے جا رہے تھے تو صحافیوں نے اُن سے کئی سوالات بھی کیے۔
ایک صحافی نے جون سے پوچھا کہ ’آپ سٹیڈیم میں کیوں داخل ہوئے؟‘ انہوں نے جواب دیا کہ ’میں احتجاج کر رہا تھا۔‘
جون نے مزید کہا کہ ’میرا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔ میرا نام جونسن وین ہے اور میرا نِک نیم جون ہے۔‘
#WATCH | Gujarat: The man who breached the security & entered the field during the India vs Australia Final match, says, "My name is John...I am from Australia. I entered (the field) to meet Virat Kohli. I support Palestine..." pic.twitter.com/5vrhkuJRnw
— ANI (@ANI) November 19, 2023