Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں اتوار کو سونے کے نرخوں میں اضافہ

اتوار کو ایک اونس سونے کی قیمت 7427.47 ریال رہی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں اتوار 19 نومبر 2023 کو سونے کے نرخ بڑھ گئے۔ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 209 تک پہنچ گئی۔
تواصل اور عاجل ویب سائٹس کے مطابق اتوار کو چوبیس قیراط ایک گرام سونے کی قیمت  238.8 ریال، 22 قیراط کی 218.9 ریال رہی۔
مملکت میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سونا 21 قیراط ایک گرام کی قیمت  208.95 ریال، 18 قیراط کی 179.1 ریال اور 14 قیراط کی 139.3 ریال ریکارڈ کی گئی۔
سعودی عرب میں اتوار کو ایک اونس سونے کی قیمت 7427.47 ریال جبکہ  ایک کلو سونے کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 901.67 ریال رہی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: