اسلام آباد... پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے دوسرے صاحبزادے حسن نواز سے جمعہ کو 7 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔حسن نواز جے آئی ٹی میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے بعد جوڈیشل اکیڈمی سے باہر آئے اور میڈیا سے بات کئے بغیر روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق حسن نواز نے جے آئی ٹی کو مطلوبہ دستاویز بھی فراہم کیں۔ وزیر اعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز کو بھی چوتھی پیشی کا سمن جاری کردیا گیا انہیں ہفتے کو طلب کیا گیا ہے۔