پرنس فیصل بن فہد اولمپک کمپلیکس میں 21 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے جبکہ چار مقابلے النصر کلب کے ہال میں ہوں گے۔
سعودی گیمز کے مختلف مقابلوں کے لیے دیگر تصدیق شدہ مقامات میں پرنس فیصل بن فہد بن عبدالعزیز سپورٹس سٹی کے علاوہ ریاض کلب ٹریک ، کنگ سعود یونیورسٹی اور ریاض گالف کلب شامل ہیں۔
26 نومبر کو شروع ہونے والے سعودی گیمز کا ایونٹ 10 دسمبر تک جاری رہے گا۔
درعیہ کے کمشنر شہزادہ فہد بن ترکی نے سعودی گیمز2023 کی مشعل وصول کی۔
اس موقع پر کمشنر نے سعودی گیمز کی اہمیت کو قومی منصوبے کے طور پر اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ کا انعقاد مملکت کی قیادت کی کھیلوں کے شعبے سے وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں