پاکستان کے مشہور گلوکار علی ظفر نے ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈز میں ’پاکستانی سنگر آف دی ایئر‘ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
انڈین ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کے مطابق پاکستانی گلوکار علی ظفر نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے اپنے تقریر میں فلسطین میں جاری جنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’ ہم آرٹسٹ ہیں، اداکار ہیں، لوگوں کو تفریح فراہم کرنا ہمارا کام ہے لیکن سب سے پہلے ہم انسان بھی ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
عرب فیسٹیول ایوارڈ سجل علی کے نام، ’ہمیں آپ پر فخر ہے‘Node ID: 521586
-
ٹائیگر 3: جاسوسی کی دنیا میں ’آپ، جناب اور میاں‘ کی بھرمارNode ID: 811931
-
رنبیر کپور کی نئی فلم کا ٹریلر: ’تیار ہو جائیں، اینیمل آ رہا ہے‘Node ID: 814086
انڈیا اور پاکستان کے ناموروں فنکاروں نے دبئی میں منعقدہ ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ میں شرکت کی۔
علی ظفر کی بالی وڈ اداکاروں کے ساتھ کئی تصاویر بھی سامنے آ رہی ہیں۔ علی ظفر کے ہمراہ ان کی اہلیہ عائشہ فضلی بھی تقریب میں موجود تھیں۔
بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے اپنی انسٹاگرام سٹوریز پر کئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں ایک تصویر میں وہ ادیتی راؤ حیدری اور ترک اداکار براک ڈینیز کے ہمراہ پوز کر رہی ہیں۔
تصویر میں نرگس فخری نے سبز رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے جبکہ ادیتی راؤ حیدری نے سیاہ اور سفید لباس کا انتخاب کیا۔ براک ڈینیز کو سفید شرٹ، کریم بلیزر اور پینٹ میں نظر آئے۔ نرگس فخری نے ان تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لجھا ’خوبصورت شام‘۔
نرگس فخری، ترک اداکار اور ادیتی راؤ حیدری نے ہاتھوں میں اپنی اپنی ٹرافیاں اُٹھا رکھی تھیں۔
ایک اور تصویر میں ادیتی راؤ علی ظفر، نرگس فخری اور عائشہ فضلی کے ساتھ سیلفی لے رہی ہیں جس میں سب کیمرے کی طرف دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔ نرگس فخری نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ری یونین‘ اور علی ظفر اور ادیتی راؤ کو ٹیگ کیا۔
یاد رہے کہ علی ظفر اور ادیتی راؤ حیدری 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’لندن، پیرس، نیویارک ‘میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔
ایک اور تصویر میں علی ظفر اور جیکلین فرنینڈز کو ایک دوسرے سے خوشگوار ماحول میں بات چیت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
Our #rockstar @AliZafarsays with gorgeous @Asli_Jacqueline at the @diafaofficial awards in #Dubai #aboutlastnight#alizafar #singer #JacquelineFernandez #bollywood #pakistan #music #musician #trending #TrendingNow pic.twitter.com/NLJ9UbEBQu
— Afra Alam (@azianAfra_Alam) November 23, 2023