Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دعوة افطار کیمپ میں 32افراد مشرف بہ اسلام

ظہران .... رمضان المبارک کے دوران ظہران کے دعوة سینٹر کے زیر اہتمام افطار کیمپ میں 32تارکین حلقہ بگوش اسلام ہو گئے ۔ سینٹر کی مجلس عاملہ کے چیئرمین حسین بامشموس نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ سینٹر کے داعی حضرات غیر مسلموں کے حلقوں میں اسلام کا تعارف حکمت اور فراست سے کراتے رہتے ہیں ۔سینٹر نے غیر مسلموں اور مسلمانوں کےلئے لیکچرز ،والز اورمکالمہ پروگرام منعقد کئے۔ قرآن پاک کے ہزاروں مترجم نسخے تعارف اسلام کی کتابیں ، آڈیو ویڈیو کیسٹس ، مرد و خواتین میں تقسیم کئے گئے ۔ دعوة سینٹر جلد ہی نومسلموں کو عمرے پر مکہ مکرمہ بھیجے گا ۔ 

شیئر: