مکہ مکرمہ.... لاکھوں فرزندان اسلام نے رمضان المبارک کا پہلا جمعہ مسجد الحرام میں ادا کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ مطاف ، مسعی ،حرم شریف کے دالان ، منزلیں ، تہ خانے ، داخلی و خارجی صحن ، سعودی شہریوں ، مقیم غیر ملکیوں اور دنیا بھر سے آنےوالے ضیوف الرحمن سے بھرے ہوئے تھے ۔ زائرین رمضان کا پہلا جمعہ حرم شریف میں ادا کرنے کی توفیق ملنے پر خوش نظر آرہے تھے ۔ انہوں نے سیکیورٹی ، ٹریفک انتظامات کے ساتھ ساتھ عبادت کے پر سکون ماحول کی فراہمی پر سعودی قیادت کو دعائیں دیں ۔ سیکیورٹی اہلکار سخت درجہ حرارت میں زائرین کے حرم شریف میں داخلے کو منظم کر رہے تھے ۔ بعض زائرین نظم و ضبط میں سختی سے نالاں بھی نظر آئے جبکہ دیگر انہیں سمجھاتے ہوئے دیکھے گئے۔