Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک مرتبہ پھر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ’چرسی تکہ‘ کے مالک نثار خان گرفتار

ستمبر میں بھی چرسی تکہ کے مالک کو غیرملکی سیاحوں کو ہراساں کرنے پر پر گرفتار کیا گیا تھا۔ (فائل فوٹو)
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں معروف ریستوران چرسی تکہ کے مالک نثار خان کو پولیس نے ایک مرتبہ پھر گرفتار کر لیا ہے۔
پشاور میں اردو نیوز کے نامہ نگار کے مطابق خواتین کے ساتھ غیراخلاقی حرکات کی ایک اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شاہ قبول کے ایس ایچ او نے جمعے کی شب چرسی تکہ کے مالک کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی سٹی ڈویژن طیب جان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نثار خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ایک مرتبہ پھر غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر افسران نے نوٹس لیا اور ان کو گرفتار کر لیا گیا۔‘
 اس سے قبل ستمبر میں چرسی تکہ کے مالک کو غیرملکی سیاحوں کو ہراساں کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں ان کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

شیئر: