Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 7 فلسطینی ہلاک

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق جنین میں فائرنگ سے چھ افراد بھی زخمی ہوئے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
فلسطین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ سنیچر کی رات دیر گئے اور اتوار کو علیٰ الصبح مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک نابالغ سمیت سات فلسطینی ہلاک ہو گئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ پانچ ہلاکتیں جنين اور چھٹی نابلس شہر کے قریب ایک گاؤں یتما میں ہوئی۔ جنین میں فائرنگ سے چھ افراد بھی زخمی ہوئے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان کے دفتر نے کہا کہ وہ ان رپورٹس کی جانچ کر رہا ہے۔
فلسطین کے سرکاری خبر رساں ادارے وفا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جینن پر ’کئی سمتوں سے حملہ کیا، گولیاں برسائیں اور ارد گرد کے سرکاری ہسپتالوں اور ہلال احمر سوسائٹی کے ہیڈ کوارٹر کا گھیراؤ کیا۔‘

شیئر: