Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حقانی نیٹ ورک افغانستان منتقل ہو چکا،اعزاز چوہدری

  واشنگٹن ... امریکہ میں پاکستانی سفیراعزازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ افغانستان میں مسائل کا الزام پاکستان پر لگانے سے معاملات حل نہیں ہو نگے۔ انہوں نے اس با ت پر حیرت کا اظہار کیا کہ افغان انٹیلی جنس کو کابل دھماکے کے فوری بعد کیسے پتہ چل گیا کہ حملہ آور کون ہیں۔ واشنگٹن ٹائمزکو انٹرویو میں انہوں نے افغان خفیہ ایجنسی کے ان الزامات کو مسترد کردیا کہ حقانی نیٹ ورک شمالی وزیرستان کے علاقے میں محفوظ ٹھکانوں سے کارروائیاں کررہاہے۔انہوںنے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ حقانی نیٹ ورک شمالی وزیرستان میں آپریشن کے باعث افغانستان کا رخ کرچکاہے وہاںاس کیخلاف کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں ناکامیوں کی ذمہ داری پاکستان پرڈالنے سے سلامتی کی صورتحال بہتربنانے میں مددنہیں ملے گی۔دہشت گردی کے خاتمے لئے دونوں ملکوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

 

شیئر: