Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی حکومت نے جعلی سی این جی کٹس فروخت کرنے کی اجاز ت دی، مشرا

نئی دہلی .... عام پارٹی کے برطرف وزیر کپل مشرا نے دہلی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ اس نے بیش میش سی این جی امپیک نامی کمپنی کو دہلی میں جعلی سی این جی کٹس فروخت کرنے کی اجازت دی ہے۔ گزشتہ 10ماہ میں کاروں میں اس قسم کی تقریباً 10ہزار کٹس لگائی گئی ہیں جس سے لوگوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔ اس کمپنی نے مارکیٹ میں چینی ساختہ سی این جی کٹس فراہم کی ہیں جبکہ اسکا دعویٰ تھا کہ یہ کینیڈا میںتیار ہوئی ہیں۔ مشرا کے مطابق کمپنی کے قیام سے قبل اس کے ڈائریکٹروں نے ”ٹی اے گیس“ کے نام سے ایک کمپنی قائم کی تھی جو جعلی پرزے فروخت کرتی تھی اور دہلی ہائیکورٹ نے اسے نوٹس بھی جاری کیا تھا۔ یہ کمپنی 2014ءمیں بند کردی گئی جس کے بعد اسکے مالکان نے ایک او رکمپنی ”ٹیک گیس کینیڈا“ کے نام سے کھولی۔

شیئر: