Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داعش ہند میں قدم جمانے میں ناکام رہی،راجناتھ

نئی دہلی ..... وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ہفتے کو یہاں کہا ہے کہ اگرچہ دنیا میں مسلمانوں کی سب سے زیادہ آبادی ہندوستان میں ہے لیکن داعش یہاں قدم جمانے میں ناکام رہی ہے۔ وہ نریندر مودی حکومت کے 3برس مکمل ہونے پر اپنی وزارت کے بارے میں پریس بریفنگ دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے قوم کو سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے انتھک محنت کی ہے اور پوری ذمہ داری سے کام کیا ہے۔ ملک بھر میں داعش کے 90ہمدردوں کو گرفتار کیا گیا۔داعش اور انصار الامہ جیسی تنظیموں کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2011-14ءکے مقابلے میں 2014-17ءمیں نکسل باغیوں کے حملے میں 25فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ان حملوں میں مرنے والوں کی تعداد بھی 42فیصد کم رہی۔پچھلے سال ستمبر میں کنٹرول لائن پر سرجیکل حملے کے6 ماہ بعدپاکستان سے دراندازوںکی تعداد بھی 43فیصد کم رہی۔ حکومت جموں و کشمیر میں پاکستان کی حمایت سے کیجانے والی دہشتگردی کا خاتمہ کریگی اور وہاں امن یقینی بنایا جائیگا۔
 

شیئر: