Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر دفاع سے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کا ٹیلی فونک رابطہ 

شہزادہ خالد بن سلمان سے یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے بھی ملاقات کی(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے جمعرات کو ایرانی افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انہوں نے عسکری اور دفاعی شعبے میں ایران اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ 
دوسری جانب سعودی وزیر دفاع سے جمعرات کو یمن کے لیے اقوام متحدہ کے  خصوصی ایلچی نے ملاقات کی۔
انہوں نے یمنی فریقوں کے درمیان روڈ میپ اور امن عمل میں مدد کے حوالے سے سعودی کوششوں کا جائزہ لیا۔ 
یہ ملاقات اقوام متحدہ کی سرپرستی میں یمنی بحران ختم کرانے کے لیے جامع سیاسی حل تک رسائی کی کوششوں کا حصہ ہے۔ 

شیئر: