Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبادلے کیلئے رشوت پر لیفٹیننٹ کرنل گرفتار

نئی دہلی ..... سینٹرل بورڈ آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی ) نے آرمی ہیڈکوارٹر میں فوجیوں کے تبادلوں کے سلسلے میں رشوت لینے پر ایک لیفٹیننٹ کرنل اور مڈل مین کو گرفتار کیا ہے۔ اس ریکٹ کے تحت افسران اپنی پوسٹنگ کے لئے لاکھوں روپے کی رشوت دیا کرتے تھے۔ لیفٹیننٹ کرنل رنگاناتھن مونی اس وقت آرمی کے پرسنل ڈویژن میں تعینات ہیں۔ اسے اور مڈل مین گورو کوہلی کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ بنگلور میں متعین ایک افسر کے تبادلے کے لئے 2لاکھ روپے رشوت لے رہے تھے۔ تحقیقاتی ادارے کو چند فوجی افسروں کی غیر قانونی سرگرمیوں کا پتہ چلا تھا اور پھر انہوں نے ان دونوں افراد کی گرفتاری کیلئے جال بچھایاتھا۔ اس ہیڈ کوارٹر میں متعین کئی سینیئر افسران پر مشتمل ریکٹ کا بھانڈا پھوڑا گیا۔ یہ لوگ غیر قانونی طور پر بڑی رقم رشوت میں لیکر افسران کی اچھی جگہ پوسٹنگ کیا کرتے تھے۔ صر ف ایک ٹرانسفر کیلئے لاکھوں روپے دیئے جاتے تھے۔ سی بی آئی ذرائع کا کہناہے کہ اس نئے انکشاف کے نتیجے میں ادارے میں کھلبلی مچی ہے کیونکہ خیال ہے کہ مزید افسران اس معاملے میں ملوث ہیں۔
 

شیئر: