Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا 24 واں امدادی طیارہ العریش پہنچ گیا

طیارے میں 31 ٹن اشیائے خورونوش اورطبی سامان ارسال کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
غزہ کی پٹی کے متاثرین کے لیے سعودی عرب سے 24 واں طیارہ امدادی سامان لے کر مصر کے العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پرپہنچ گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے فلسطین میں غزہ پٹی کے متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔
شاہ سلمان امدادی مرکز کے تحت جمعہ یکم دسمبر کو متاثرہ فلسطینیوں کی امداد کےلیے بھیجے جانے والے طیارے میں 31 ٹن سے زائد اشیائے خورونوش کے علاوہ طبی لوازمات اوردیگر سامان شامل ہے۔
مصر کے العریش ہوائی اڈے پرسعودی ہلال الاحمرنے مصری امدادی تنظیموں کے تعاون سے عارضی مرکز قائم کیا ہے جہاں امدادی سامان کو اسٹور کیا جاتا ہے جسے بعدازاں ٹرکوں کے ذریعے براستہ رفح باڈر غزہ پٹی کے متاثرین کے لیے روانہ کیا جاتا ہے۔
اس سے قبل غزہ متاثرین کے لیے سعودی امدادی مرکز کی جانب سے 14 ایمبولینسیں بھی غزہ پٹی پہنچائی جاچکی ہیں۔  

شیئر: