ممبئی ..... معروف اداکارہ انکت لوکھنڈے سلور اسکرین پر سنجے دت کیساتھ رومانس کرتی نظر آ سکتی ہیں۔ سنجے دت فلم” ملنگ“ میں کام کرنے والے ہیں۔ اس فلم میں وہ رومانی کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ان کی ہیروئن کے طور پر ٹی وی ایکٹریس انکتا لوکھنڈے کام کرنے والی ہیں۔ اس سے پہلے بھی کئی بار انکتا کے بالی وڈ میں کیریئرکے آغاز کی خبریں آئی تھیں لیکن اب تک یہ صرف خبر ہی تھیں۔ ابھی تک اس خبر سے متعلق انکتا اور ڈائریکٹر اومنگ کمار کی طرف سے کوئی بیان جاری نہیں ہوا ہے لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو انکتا کے چاہنے والوں کےلئے یہ ایک بڑی خبر ہوگی۔ انکتا نے مشہور ٹی وی سیریل’ ’پوتر رشتہ“کے بعد سے اب تک کسی اور شو میں کام نہیں کیا ہے۔